the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
آل انڈیا یونائیٹیڈ ڈیمو کریٹک فرنٹ کے قومی صدر ورکن پارلیمنٹ مولانا بدرالدین اجمل قاسمی نے یکساں سول کوڈ، طلاق، نکاح اور تعدد ازدواج جیسے عائلی مسائل پر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے تمام مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آپسی اختلافات کو بھلا کر مسلم پرسنل لاء بورڈ کی آواز پر لبیک کہیں کیوں یہ مسئلہ ہماری شریعت میں مداخلت اور ہمارے مذہبی تشخص کو چھیننے سے جڑا ہوا ہے جس کے خلاف متحد ہوکر جمہوری انداز میں لڑائی لڑنے کی ضرورت ہے۔
مولانا نے کہا کہ حکومتِ ہند کی ہدایت پر لاء کمیشن نے یکساں سول کوڈ کے



متعلق جو سوال نامہ تیار کیا ہے وہ بد دیانتی اور دھوکہ پر مبنی ہے کیونکہ وہ اس انداز کا ہے کہ جواب دینے والے کو کلی یا جزوی طور پر یکساں سول کوڈ کی حمایت کرنی ہی پڑے گی اسلئے مسلم پرسنل لاء بورڈ نے اس کے بائیکاٹ کا جو اعلان کیا ہے وہ بالکل درست ہے۔
مولانا اجمل نے کہا کہ اس ملک میں مختلف مذہب کی پیروی کرنے والے ، مختلف زبان بولنے والے، مختلف تہذیب اوررواج کو ماننے والے بستے ہیں اور یہ رنگا رنگی تہذیب اس ملک کی شان ہے اسی لئے آئینِ ہند نے تمام لوگوں کو اپنے مذہب اور تہذیب پر عمل کرنے کی نہ صرف آزادی دی ہے بلکہ اس کے تحفظ کا بھی وعدہ کیا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.